داعش کے خلاف جنگ مشکل ،فتح میں دیرہوسکتی ہے ،امریکی محکمہ خارجہ ،پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف بھرپورتعاون کررہے ہیں ،کارروائی کیلئے ڈکٹیشن نہیں دے رہے ،عالمی سمندروں میں امریکی کارروائیاں کسی ملک کے خلاف نہیں ،چین ناراض نہ ہو،ترجمان محکمہ خارجہ کا بیان

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ مشکل ،فتح میں دیرہوسکتی ہے ،پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف بھرپورتعاون کررہے ہیں ،کارروائی کیلئے ڈکٹیشن نہیں دے رہے ،عالمی سمندروں میں امریکی کارروائیاں کسی ملک کے خلاف نہیں ،چین ناراض نہ ہو۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روزایک بیان میں کہاکہ داعش کے خلاف جنگ بہت مشکل ہے ،فتح میں دیرہوسکتی ہے ،شام کامسئلہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام مسلسل دہشتگردی کاشکارہیں ،پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعلقات مضبوط بنارہے ہیں اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھرپورتعاون کررہے ہیں ،ہم پاکستان کودہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی ڈکٹیشن نہیں دے رہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی پاکستانی کو دہشتگردی دہشتگردی سے متعلق یاددلانے کی ضرورت نہیں ،پاکستان کوبھی پتہ ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائی میں چیلنجزہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزیدکہاکہ امریکہ کے بحری جہازصرف عالمی سمندروں میں موجودہیں ،چین امریکی بحریہ کی کسی کارروائی پرناراض نہ ہو،عالمی سمندروں میں امریکی کارروائیاں کسی ملک کے خلاف نہیں