زونگ کا ناقص تھری جی سپیکٹرم کی نیلامی پر پی ٹی اے کو40ملین ڈالر ہرجانے کا نوٹس ،ہرجانے کے ساتھ5میگاہرٹز نئے سپیکٹرم کا بھی مطالبہ وزیراعظم کو بھی کاپی ارسال

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء) سیلولر کمپنی زونگ نے ناقص تھری جی سپیکٹرم کی نیلامی پر پی ٹی اے کو40ملین ڈالر ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا،ہرجانے کے ساتھ5میگاہرٹز نئے سپیکٹرم کا بھی مطالبہ کردیا،وزیراعظم کو بھی کاپی ارسال کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق زونگ نے پی ٹی اے کو جاری نوٹس میں کہا ہے کہ پی ٹی اے نے تھری جی سپیکٹرم میں نقص کے باوجود نیلامی کی ہے،اس نقص کا حکام کو علم تھا اور نقص کے باوجود نیلامی کی گئی جس کے باعث تھری جی سروس متاثر ہورہی ہے،پی ٹی اے کو اس بابت متعدد درخواستیں دی گئیں لیکن وہ مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام رہا،زونگ نے10میگاہرٹز تھری جی سپیکٹرم کیلئے306 ملین ڈالر پیشگی ادا کئے تھے،نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے ساتھ مسئلے کے حل کیلئے بات چیت بھی جاری ہے،زونگ نے ہر جانے کیلئے پی ٹی اے سے5میگا ہرٹز نئے سپیکٹرم کا بھی مطالبہ کردیا ہے اور نوٹس کی ایک کاپی وزیراعظم محمد نواز شریف کو بھی ارسال کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :