حکمران جماعت رانا ثناء اللہ کے خلاف ملزم نوید کے بیان پر پھر بھنور میں پھنس گئی

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء)حکمران جماعت وزراء ناچاقی سکینڈل کے بعد رانا ثناء اللہ کے خلاف ملزم نوید کے بیان پر پھر بھنور میں پھنس گئی۔

(جاری ہے)

پی ایم ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو قریبی احباب نے مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی صورت بھی صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کے حق اور تحفظ میں پریشان نہ ہوں۔تحقیقاتی اداروں کو میرٹ پر تفتیش کرنے دی جائے۔دوسری جانب وزیراعظم کے قریبی رشتہ دار چوہدری شیر علی کے بیانات کو بھی تقویت ملنا شروع ہوگئی ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنے آپ کو غیر جانبدارانہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تفتیش متاثر نہ ہو

متعلقہ عنوان :