اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز دے دی

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔ سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں تین روپے‘ ڈیزل 3.50 روپے جبکہ جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اصافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا حکام کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کی وجہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اآضافہ ہونے کے نتیجہ میں دیا گیا ہے۔

اوگرا ہر ماہ عالمی مارکیٹ کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے بارے رپورٹ تیار کرتی ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومت کو کرنا ہوتا ہے۔ اوگرا کے ممبر آئل نہ ہونے کے باعچ یہ ذمہ داری ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئل اوگرا کو دی گئی ہے۔ قیمتوں میں اصافہ کا اطلاق یکم نومبر کو ہوگا۔

(جاری ہے)

اوگرا سمری کے خدوخال کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر جی ایس ٹی کی شرح 27 فیصد وصول کررہی ہے اگر حکومت جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کردے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے اور موجودہ قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔

خبر رساں ادارے کو اوگرام ترجمان افضل باوجوہ نے بتایا کہا اوگرا کو یہ ذمہ داری قانون کے مطابق دی گئی ہے اور ہر ماہ کے آخری دنوں میں یہ سمری حکومت کو بھیجتے ہیں اور حکومت قیمتوں میں کمی یا زیادہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناظر میں قیمتون میں کمی بارے سمری بتاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :