پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتاہے،سرتاج عزیز، ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،سیکریٹری ایرانی سپریم سیکورٹی کونسل علی شام خانی سے ملاقات ،دونوں ممالک کا تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 29 اکتوبر 2015 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اکتوبر۔2015ء)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتاہے اورر پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کر تاہے۔سیکریٹری ایرانی سپریم سیکورٹی کونسل علی شام خانی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری ایرانی سپریم کونسل علی شام خانی کا کہناتھا کہ پاکستان اور ایران میں درینہ تعلقات ہیں ،ایران خطے میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کر تاہے ،پاکستان اور ایران کی اقتصادی تعلقات میں فروغ کے وسیع امکانات ہیں ،وزیراعظم کے دورہ ایران سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی ہے ،گیس برآمد کرنے والے ممالک کے سربراہوں کا اجلاس ایران میں ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ زلزلے سے پاکستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اور پاکستان کی ہرممکن امداد کیلئے تیار ہیں۔علی شام خانی کا کہناتھا کہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے

متعلقہ عنوان :