زلزلے کے آفٹر شاکس کا مزید تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے،عوام ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہیں،محکمہ موسمیات

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے خبردار کیاہے کہ زلزلے کے آفٹر شاکس کا مزید تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے،عوام ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کی صورت میں گھروں میں رہنے کی بجائے کھلی جگہوں پر اور کھلے میدانوں میں پناہ لیں اور گھروں کے اندر رہنے سے گریز کریں جبکہ اسلام آباد میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ماہرین کے مطابق اس کی شدت 4.3 نوٹ کی گئی ہے اورمتعدد شہریوں نے گھروں کے بجائے باہر رات گزارنے کا بندوبست کرلیا ہے اور کچھ افراد باہر گاڑیوں میں آرام کرینگے۔