سری لنکا جانے والے ادھیڑ عمر شخص کے پیٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کے درجنوں کیپسولز موجودگی کا انکشاف ،ہسپتال انتظامیہ میں تھرتھلی مچ گئی‘رات گئے ہسپتال تمام عملہ سرگرم ہو گیا

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء)سری لنکا جانے والے ادھیڑ عمر شخص کے پیٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کے پلاسٹک ٹیپ میں لپٹے درجنوں کیپسولز موجودہونے کا انکشاف ہوا ہے ‘ہسپتال انتظامیہ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور رات گئے ہسپتال تمام عملہ سرگرم ہو گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 140گ۔

(جاری ہے)

ب سمندری کے رہائشی 55سالہ محمدنواز ولد محمدشریف نے ایک روز قبل سری لنکاجاناتھا جسے طبیعت خراب ہونے پر سخت تشویشناک حالت میں ہسپتال لایاگیاجہاں اس کے مختلف قسم کے ٹیسٹ اور ایکسرے وغیرہ کرنے پر اس کے پیٹ میں درجنوں غیرمعمولی سائز کے ہیروئن سے بھرے کیپسولز کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :