بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بیس ارب ڈالر سے زائد کی رقم ملک میں آنے کا امکان

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بیس ارب ڈالر سے زائد کی رقم ملک میں آنے کا امکان ہے جبکہ اس دورانیہ میں بھارتیوں کی جانب سے 72 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجے جانے کا امکان ہے‘ ۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2015 ء میں بھارتی باشندے 72 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر اپنے ملک میں بھیجوا کر ورلڈ ریکارڈ بنا سکتے ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 20 ارب ڈالر سے زائد کی رقم ملک میں آنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجوانے کے باوجود مجموعی طور پر ترسیلات زر بھجوانے کاعمل کی رفتار کم ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس سال ترقی یافتہ ممالک میں شہریوں کی جانب سے 435 ارب ڈالر کی رقم اپنے ممالک کو بھجوائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بھارتیوں کی جانب سے 72 ارب ڈالر کی رقم ملک میں بھجوائی گئی تو یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہوگا ۔

بھارت کو بھیجے جانے والی ترسیلات زر میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے چین 64 ارب ڈالر کے ترسیلات زر حاصل کرنے والوں میں دوسرے نمبر پر ‘ فلپائن 29 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے‘ میکسیکو 25 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے ‘ فرانس 24 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں ‘ نائیجیریا 20.3ڈالر کے ساتھ چھٹے‘ مصر 20.2ارب ڈالر کے ساتھ ساتویں اور پاکستان 20.1ارب ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پرہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر آئندہ چند سالوں میں گروتھ بڑھنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :