پاکستان متحرک پھونچال زون میں واقع ہے ، امریکی جیولاجیکل سروے،گزشتہ دنوں آنے والا زلزلہ پلیٹوں کی الٹی فالٹنگ کے باعث آیا ، رپورٹ

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء) امریکی جیولاجیکل سروے نے کہا ہے کہ پاکستان فعال اور متحرک زلزلہ زون میں واقع ہے اور پیر کے روز آنے والا زلزلہ ہندوکش سلسلہ میں 210 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کی وجہ پلیٹوں کی الٹی فالٹنگ تھی ۔ زلزلہ اور اس کے اثرات پر اپنی رپورٹ میں امریکی جیولاجیکل سروے نے کہا کہ فالٹنگ کی وجہ سے یہ ارتعاش آیا ۔

(جاری ہے)

زلزلے کی بلند سطح پر جنوبی ایشیاء شمال کی جانب حرکت کرتا ہے اور یویشیا پلیٹ کے ساتھ 37 ملی میٹر فی سال کی رفتار سے ٹکراتا ہے پاکستان افغانستان اور بھارت کے علاقوں مین آنے والا زلزلہ جنوبی ایشیائی اور یوریشیائی پلیٹوں کی وجہ سے آتا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تصادم سے بڑے بڑے پہاڑی سلسلے بھی پیدا ہوتے ہی جس میں ہمالیہ ، قراقرم ، پامیر اور ہندوکش کے سلسلے شامل ہیں اس طرح کے زلزلے جن کی گہرائی 70 سے 300 کلومیٹر ہوتی ہے انہیں وسطی گہرائی کے زلزلے کہا جاتا ہے اور یہ زمینی سطح پر قدرے کم نقصانات کرتے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انڈس راگپور سوچر زون میں واقع ہے جو ہمالیہ سلسلے میں 200 کلومیٹر شامل میں واقع ہے یہ علاقہ ہمالیہ میں فالٹ کے باعث زلزلوں کے لئے مشہور ہے ۔

متعلقہ عنوان :