مولانا فضل الرحمان علیل ہو گئے ،ڈاکٹر وں نے پارٹی سرگرمیاں معطل اور آرام کا مشورہ دیدیا ، جب تک خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں زلزلہ سے متاثرہ عوام کی بحالی نہیں ہو جاتی آرام نہیں کرونگا،مولانا نے مشورہ شکریہ کے ساتھ مسترد کر دیا

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام(ف) جنرل سیکرٹری کے بعدمولانا فضل الرحمان علیل ہو گئے ،ڈاکٹر وں نے پارٹی سرگرمیاں معطل کرنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم مولانا فضل الرحمان نے یہ مشورہ شکریہ کے ساتھ مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انکی جماعت اسلام کے احیاء اور اتحاد امت کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے زلزلہ جیسی آفت کے بعد آرام کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جب تک خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں زلزلہ سے متاثرہ عوام کی بحالی نہیں ہو جاتی وہ آرام نہیں کریں گے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ان دنوں جے یو آئی (ف) کے سربراہ اور جنرل سیکرٹری علیل ہیں پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان بخارجبکہ جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی سربراہ کو انکے خصوصی معالج نے طبی معائنہ کے بعد آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ آپ کو موسمی بخار ہے جس کیلئے آپ منا سب ادویات استعما ل کریں اور اس دوران پارٹی سرگرمیاں معطل کر دیں جس پر مولانا نے یہ مشورہ شکریہ کے ساتھ مسترد کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :