زلزلہ ایک بڑی آزمائش تھی جس سے ملک کے طول وعرض میں لوگ متاثر ہوئے،کورکمانڈر پشاور،خیبرپختونخوا خصوصاً ملاکنڈڈویژن میں زیادہ نقصانات ہوئے تاہم عوام اورخصوصاً نوجوانوں نے اس آزمائش کی گھڑی میں جس استقامت، حوصلہ مندی کامظاہرہ کیا یہ قابل ستائیش جذبہ ہے،زندہ قومیں ہمیشہ دکھ اورابتلا کی گھڑیوں میں ہمت اورجواں مردی کامظاہرہ کرتی ہیں،پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں نے متاثرین کی مدد اور بحالی میں شانہ بشانہ کام کیا،لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:43

سوات( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء ) کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے کہاہے کہ زلزلہ قدرتی آفت اورایک بہت بڑی آزمائش تھی جس سے ملک کے طول وعرض میں لوگ متاثر ہوئے اورخیبرپختونخوا خصوصاً ملاکنڈڈویژن میں زیادہ نقصانات ہوئے تاہم عوام اورخصوصاً نوجوانوں نے اس آزمائش کی گھڑی میں جس استقامت، حوصلہ مندی کامظاہرہ کیا یہ قابل ستائیش جذبہ ہے اورزندہ قومیں ہمیشہ دکھ اورابتلا کی گھڑیوں میں ہمت اورجواں مردی کامظاہرہ کرتی ہیں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں نے متاثرین کی مدد اور بحالی میں شانہ بشانہ کام کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے سیدوشریف میں شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان ماڈل ہسپتال کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جی اوسی ملاکنڈڈویژن میجرجنرل نادرخان اوردیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے کورکمانڈر نے ہسپتال کے مختلف شعبے اوروارڈدیکھے پاک فوج کیجانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی کورکمانڈرنے کہاکہ زلزلے کے بعد صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کادورہ کیااورادویات ، طبی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا زخمیوں کوطبی امداد دینے اورادویات ودیگر سہولیات اطمینان بخش ہے جہاں کمی پائی گئی اس کو دورکرلیاگیا انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچرکے نقصانات کاسروے کیاجارہاہے اورجلدمکمل تفصیلات سامنے آئیں گی، ملاکنڈڈویژن میں زلزلہ سے 181افرادکے جاں بحق ہونے اورایک ہزارزخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے سوات میں سرکاری طورپر32افرادکے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال سے علاقے کے عوام کو علاج معالجے کی بہترسہولیات فراہم ہوں گی کورکمانڈر نے اس موقع پر زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔