عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی سوات آمد ، سنٹرل ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت، وزیراعلیٰ کی زخمیوں کی بہتر علاج معالجے ، ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کی علاج معالجے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:38

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء )تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی سوات آمد ، سنٹرل ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ، وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی ، ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کی علاج معالجے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پختونخوا پرویز خٹک منگل کو مختصر دورے پر سوات پہنچ کر سنٹرل ہسپتال میں زلزلہ میں زخمی ہونے والے داخل مریضوں کی عیادت کی ، سوات سے تعلق رکھنے والے ممبراناسمبلی مراد سعید ، محب اللہ خان ، عزیز اللہ خان گران ، ڈاکٹر امجد ، سلیم الرحمان ، ضلع ناظم محمد علی شاہ ، تحصیل ناظم اکرام خان ، منتخب بلدیاتی نمائندے ، سرکاری آفیسرز بھی ان کے ہمراہ تھے ، ان کے دورہ کے موقعپر سخت سکیورٹی انتظامات کئے تھے ، عمران خان اور وزیراعلیٰ نے سنٹرل ہسپتال میں داخل زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے نقصانات پر اپنے دکھ کااظہار کیا ، جبک وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کی بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کویقینی بنائیں دریں ثناء چےئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے متعدد صوبائی وزراء اور منتخب ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ سنٹرل ہسپتال سید و شریف کا مختصر دورہ کیا وہ ایمر جنسی اور سرجیکل وارڈز میں گئے اور زلزلہ سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت کی انھوں نے ہسپتال انتظامیہ سے مریضوں کے علاج معالجہ اور ان کو دی جانیوالی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ تمام مریضوں کا بلا امتیاز علاج یقینی بنایا جائے انھوں نے ہدایت کی کہ علاج معالجہ کے سلسلے میں زخمیوں کے ورثاء کی جانب سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے خواہ علاج کتنی ہی مہنگی کیوں نہ ہو۔

(جاری ہے)

قبل ازیں دونوں زعماء نے تیمرگرہ کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زیر علاج زلزلہ متاثرین کی خیریت دریافت کی۔ انھوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ پاک فوج کی مدد سے ہر متاثرہ علاقہ تک جلد از جلد امداد پہنچانے کو یقینی بنائیں اور دور دراز کی رابطہ سٹرکوں کو ہنگامی بنیادوں پر کھولنے کے لئے ایمر جنسی اقدامات کریں انھوں نے ہدایت کی کہ انتظامیہ کو متحرک کیا جائے اور دور سے دور اور دشوار سے دشوار علاقوں تک امداد اور رسائی کو ممکن بنایا جائے۔اس دورے کے دوران انھوں نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :