اسلام آباد،ہولناک زلزلے سے جاں بحق افرادکی تعدادمیں تضاد،این ڈی ایم اے کے مطابق251افرادجاں بحق ہوئے

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء)ہولناک زلزلے سے جاں بحق افرادکی تعدادمیں تضاد،این ڈی ایم اے کے مطابق251افرادجاں بحق ہوئے۔ میڈیاکے مطابق 275سے 300پی ڈی ایم اکے مطابق خیبرپختونخواہ میں 208افرادجاں بحق ہوئے ،سب سے زیادہ نقصان شانگلہ میں ہوا۔

(جاری ہے)

پیرکوملک بھرمیں ہونیو الے ہولناک زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق251افرادجاں بحق اور1700زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک نجی ٹی وی کے مطابق 275افرادجاں بحق اور1800زخمی ہوئے ایک اورنجی ٹی وی کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد300ہے اور2000سے زائدزخمی ہوئے ۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں زلزلے سے 208افرادجاں بحق اور1700زخمی ہوئے ہیں زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان شانگلہ میں ہواجہاں پر49افرادجاں بحق اور500سے زائدزخمی ہوئے ہیں ،دیرمیں 43افرادجاں بحق اور450زخمی ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :