8.1ریکٹرسکیل کے زلزلہ کی گہرائی193میل زیرزمین ہونے سے تباہی کم ہوئی ہے ،ڈائریکٹرجنرل جیالوجیکل سروے

منگل 27 اکتوبر 2015 10:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء)ڈائریکٹرجنرل جیالوجیکل سروے آف پاکستان نے کہاہے کہ 8.1ریکٹرسکیل پرزلزلہ کی شدت ایک نیاریکارڈہے ،زلزلہ شدیدہونے کے باعث اس کی زیرزمین گہرائی193میل تھی جس کی وجہ سے تباہی کم ہوئی ہے 2005ء میں آنے والازلزلہ کی شدت7.

(جاری ہے)

6سکیل تھی لیکن اس کی گہرائی زیرزمین صرف 10کلومیٹرتھی جس وجہ سے درجنوں شہراورقصبے تباہ ہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ 8.1سکیل کے زلزلے سے پہاڑاپنی اصل جگہ سے کھسک جاتے ہیں جس سے لینڈسلائیڈنگ آتی ہے اورگلیشیئرکے پگھلنے کابھی خطرہ پیداہوجاتاہے ،ڈائریکٹرجنرل نے بتایاکہ بھاشاڈیم کے علاقے میں نوریکٹرسکیل کازلزلہ آنے کاخدشہ پایاجاتاہے اس لئے بھاشاڈیم کے ڈیزائن کوحتمی شکیل دینے سے پہلے تمام متعلقہ اداروں اورماہرین سے مشاورت کرناضروری ہے

متعلقہ عنوان :