سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے پاکستان کا مقصد عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنا ہوسکتا ہے،بھارتی وزیر دفاع

منگل 27 اکتوبر 2015 10:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے پاکستان کا مقصد عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنا ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا نشانہ زیادہ تر سرحدی فورسز کو بتایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہمسائیہ ایل او سی پر برخلاف ورزیاں عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کررہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت ہمسائیہ ملک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کا خواہاں ہے تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان بھی تعلقات کی بہتری کیلئے مثبت ردعمل کا مظاہرہ کرے

متعلقہ عنوان :