آرمی چیف کا زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کافضائی جائزہ ،کورکمانڈرپشاورنے بریفنگ دی،جنرل راحیل شریف کی جوانوں کودوردرازعلاقوں میں پہنچنے کی ہدایت ،ہائی کمان کے حکم کے بغیر زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچیں ،آرمی چیف کا فوج کو حکم

منگل 27 اکتوبر 2015 09:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کافضائی جائزہ لیا،کورکمانڈرپشاورنے آرمی چیف کوبریفنگ دی ،آرمی چیف نے جوانوں کودوردرازعلاقوں میں پہنچنے کی ہدایت کردی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کوپاک فوج کی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا۔آرمی چیف نے ہرمتاثرہ خاندان کوریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کیمپس فوری طورپرمتاثرہ علاقوں میں پہنچیں ۔

(جاری ہے)

متاثرین کوفوری طورپرراشن اورخیمے فراہم کئے جائیں ،متاثرین کی مددکیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو جنگی بنیادوں پر حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کو بحال کیا جائے اس کے لئے کسی ہائی کمان کے حکم ضرورت نہیں ،،پیر کے روز ملک بھر میں تاریخ کا بدترین زلزلہ کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قوم کے ہیروکا ثبوت دیتے فوج کو حکم دیا کہ فوجی جوان فوری طور پر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بغیر کسی حکم کے پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اس حوالے سے کسی ہائی کمان کی جانب سے احکامات ملنے کا انتظار نہ کیا جائے