دس سال بعد اکتوبر میں ایک بار پھر 8.1 شدت نے ہولناک زلزلے نے تباہی مچادی ، پاکستان میں200سے زائد جاں بحق ایک ہزار سے زائد زخمی ، افغانستان میں 45 افراد جاں بحق سینکڑوں زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،ب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا میں ہوئی ، پاک فوج اور امدادی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا ،لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے، کلمہ و استغفار کا ورد کرتے اور اذانیں دیتے رہے،متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری
منگل 27 اکتوبر 2015 09:57
اسلام آباد،پشاور ، لاہور کراچی ، کوئٹہ ، نئی دہلی ، کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء) دس سال بعد اکتوبر میں ایک بار پھر پاکستان ، بھارت اور افغانستان میں 8.1 شدت کے ہولناک زلزلے نے تباہی مچادی ، پاکستان میں200سے زائد جاں بحق ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ، افغانستان میں 45 افراد جاں بحق سینکڑوں زخمی ہوئے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، سب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا میں ہوئی ، پاک فوج اور امدادی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی سہ پہر 2 بج کر9 منٹ پر پاکستان سمیت افغانستان اور بھارت میں 8.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگ شدید خوف و ہراس کے باعث عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ و استغفار کا ورد کرتے اور اذانیں دیتے رہے ۔(جاری ہے)
خبر رساں ادارے کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے پہاڑی سلسلہ کوہ ہندو کش سے آنے والے 8.1 زلزلے کی شدت میں سب سے زیادہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں کو شدید متاثر کیا،زلزلے کا دورانیہ 5 منٹ رہا جس میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 150 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت مختلف قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ،دوسری جانب وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے نے تباہی مچادی ،راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے7 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے اسی طرح ملک کے دیگر حصوں سے بھی حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک 150 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوگئیں ہیں تاہم زخمی کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے صوابی میں زلزلے کے باعث کالو خان میں دیوار گرنے سے بچی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے،ملتان میں سہوتڑا چوک میں دیوار گرنے سے بچی زخمی ہوگئی۔
کلرکہار دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔پشاور رنگ روڈ پر عمارت گرنے سے پندرہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ پشاور کا تاریخی قلعہ قلعہ بالا حصار بھی متاثر ہوا ، ایک دیوار گر گئی،زلزلے کے باعث بٹگرام میں کئی مکانات منہدم ہوگئے جبکہ سرگودھا میں سکول کی دیوار گرنے سے 11 افراد زخمی ہو گئے تمام شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،دیربالا میں مختلف واقعات میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد مکانوں کی چھتیں گرنے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔باجوڑ ایجنسی میں زلزلے کے باعث مکانات کی چھتے اور دیواریں گرنے سے27افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں،میرپور آزاد کشمیر میں ویٹنریری ہسپتال کی دیوار گرنے سے2 جاں بحق متعدد بچے زخمی ہوگئے۔راولپنڈی میں کالج روڈ پر عمارت کا ایک حصہ گر گیا جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے،سرگودھا میں دیواریں گرنے سے زخمیوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ، چترال میں مکانات کی چھتیں گرنے سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ زلزلے سے گلگت بلتستان میں 6بونیر میں 10 ، تورغر میں 15 ، شانگلہ میں 20، دیر میں 34اور ہزارہ ڈویژن میں 7 افراد کے جا بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ کمشنر ملاکنڈ ریٹائرڈ کیپٹن عثمان گل کے مطابق سوا ت میں زلزلے سے بارہ ،شانگلہ میں چھ ،بونیر میں چار ،دیر لوئر میں سولہ ،دیر اپر میں نو ،ملاکنڈ میں ایک اور چترال میں پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں زلزلے سے پورے ڈیوثرن میں ایک سو دمکانات پارشلی طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں مکانات اور بلڈنگز میں دراڑیں پڑ گئے ہیں زرائع کے مطابق سوات میں زلزلے سے جاں بحق افراد میں عبید ،نازو بہن بھائی ،ساکنان چارباغ ،ایم روم،سکنہ چارباغ ،رضیہ بیگم سکنہ سنگوٹہ ،بخت عمر سکنہ ملوک آباد ،قریشی سکنہ مکان باغ ،جمالہ سکنہ کبل ،غنچہ سکنہ اخوند کلے کبل ،ازلان ولد برکت علی سکنہ پرونہ ،دنیا زادگئی سکنہ ٹوپ سین ،جبکہ دوافراد بریکوٹ میں جاں بحق ہوگئے ہیں شامل ہیں ادھر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخمی زیادہونے کی وجہ سے بیڈز کم پڑگئے جس کے لئے سوا ت کے ایم پیزفضل حکیم ،محیب اللہ ،حیدرعلی ،ضلع ناظم محمد علی شاہ کے کوششو ں سے نوتعمیر شدہ شیخ خلیفہ بن زاہد انہیان ہسپتال کو بھی کھول دیا گیا ہے جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ڈاکٹرو ں کی چھٹیا ں منسوخ کردی گئی ۔ زلزلے کے بعد ملک کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں پشاور ، سوات اور ایبٹ آباد کے ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے اور جگہ کم پڑ گئیں ۔واضح رہے کہ پاکستان ، بھارت ،افغانستان اورکشمیر سمیت 10 سال بعد تاریخ کا بدترین زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 8.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزکوہ ہندو کش تھا اور زیر زمین گہرائی 193 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ،پیر کے روز پاکستان سمیت خطے بھر میں زلزلے کے شدید ترین جھٹکے محسوس کئے گئے ،لوگ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر آگئے ،کلمہ اور استغفار کا ورد کرتے رہے،محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 8.5 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز افغانستان کے پہاڑی سلسلہ کوہ ہندو کش تھا جو زیرمین گہرائی 193 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،جبکہ امریکی جیالوجیکل کے مطابق ایشیاء میں آنے والے زلزلے کی شدت7.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ادھر افغانستان میں بھی زلزلے نے تباہی مچا دی،آنے والے تباہ کن زلزلے سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سکول میں بھگدڑ مچنے سے 12 طالبہ جاں بحق ہوگئیں، کابل ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 100 سے زائد افراد کو یہاں لایا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے،افغان حکام کے مطابق کابل سمیت زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دی گئی ہےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 27 اکتوبر 2015 کی مزید خبریں
-
سینئر کھلاڑیوں نے دوسرے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، مصباح الحق ،پاکستان کی جیت میں اسپنرزیاسرشاہ اورذوالفقاربابر اور وہاب ریاض نے نے اہم کرداراداکیا، اظہر علی کے نہ ہونے سے بیٹنگ ... مزید
-
محمد آصف اور سلمان بٹ قائداعظم ٹرافی میں ٹیم کے ساتھ ہونے کے باوجود کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے ، دونوں کھلاڑیوں نے حال ہی میں واپڈا سے معاہدے پر دستخط کیے تھے،دونوں کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے ... مزید
-
دانش کنیریا کے تینوں اکاوٴنٹس میں رکھی رقم ناظر کے پاس جمع کرانے کا حکم،سندھ ہائیکورٹ کا دو نجی بینکوں کو نوٹس ، اکاوٴنٹس میں موجود رقم جرمانے کے برابر نہیں تو باوٴلر کو جیل بھیج دیا جائے ،وکیل انگلینڈ ... مزید
-
گورنر سندھ کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ، گورنر و وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ ، قدرتی آفت زلزلہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر کامیابی حاصل کرے گی،شہباز شریف ، کارکنوں اور جماعت کے سرکردہ رہنماؤں کے باہمی مشورے سے کارپوریشن ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں میں میئر اور ... مزید
-
وفاقی ادارے سندھ پر حملہ آور ہورہے ہیں، قائم علی شاہ ،پتہ نہیں کیوں سندھ کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے، کرپشن پورے ملک میں ہورہی ہے لیکن کارروائیاں صرف ... مزید
-
پاکستان کا سب سے زیادہ کرپٹ محکمہ پولیس، دوسرا نمبر واپڈا کا ہے،ایس ڈی پی آئی سروے،آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف پہلے،مسلم لیگ (ن)دوسرے نمبر پر رہے گی ،پاکستان کے اند ر دہشت گردی میں پہلا نمبر انڈیا ... مزید
-
شدید زلزلہ ، پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ملتوی ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ کا پنجاب کے بعض علاقوں میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان ،جاں بحق افراد کے ورثاء کو 5،5لاکھ روپے جبکہ شدید زخمیوں کو ایک ،ایک لاکھ روپے مالی امداد ... مزید
-
جنوبی وزیرستان پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک کا تاریخی فیصلہ، 6سال بعد پہلی مرتبہ اپنے دفاتر دوبارہ فعال کردینا شروع کردیئے،اسسٹنٹ پولیٹیکل افیسر سراور پولیٹیکل نائب تحصیلدار کے دفاتر جنوبی ... مزید
-
زلزلے کا خوف، پاک ٹاور ایف ٹن مرکز میں خاتون نے پہلے فلور سے چھلانگ لگادی، دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں
-
موٹاپے کا شکار لوگوں کی زندگی 6سے 9سال کم ہو جاتی ہے،پروفیسر بلال زکریا
-
شدید زلزلہ،وزارت مواصلات پٹرولیم و قدرتی وسائل میں ہنگامی صورتحال ، وفاقی وزیر شاہد خاقان اور دیگر لوگوں کو تیسرے فلور سے باہر نکالنے کیلئے ایمرجنسی گیٹوں پر تالے لگے پائے گئے، وفاقی وزیر اور عوام ... مزید
-
سعودی عرب، نجران کی مسجد میں خودکش دھماکہ،3افراد جاں بحق،11زخمی
-
داود ابراہیم کامخالف ’چھوٹا راجن ‘انڈونیشیاء کے جزیرے بالی سے گرفتار ،بھارت لے جانے کی تیاریاں شروع
-
ترکی ، جھڑپوں میں دو پولیس اہلکار اور چار داعش اراکین ہلاک
-
افغانستان، بم دھماکے، آپریشن کلین،دو عام شہری، 97 طالبان ہلاک، متعدد افراد زخمی
-
ٹیلی ویژن کے سابق مزاحیہ فنکار جمی موریلز نے گوئٹے مالا کے صدر منتخب
-
آج عراق میں صدام ، لیبیا میں قذافی حکومت ہوتی تو دنیا ایک بہتر جگہ ہوتی ، امریکی صدارتی امیدوار ، مشرق وسطی کے بحران میں امریکی صدر براک اوباما ، سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی ناک کے نیچے مزید اضافہ ... مزید
-
القاعدہ اور داعش کا خطرہ بڑھ رہا ہے، افغان مشیر، القاعدہ نے ایک مرتبہ پھر افغانستان میں اپنے قدم جما لیے ہیں،محمد حنیف
-
اسرائیل، تیز آندھی کے باعث تعمیراتی کرین سڑک پر آ گری
-
امریکا میں مکھی جتنا چھوٹا ڈرون تیار کر لیا گیا، ڈرون کی مدد سے نگرانی کا کام لیا جائے گا
-
بھارتی الیکٹرونک ووٹنگ مشین غیرمحفوظ اور ناقابل بھروسہ قرار،بھارتی جمہو ریت مشکو ک ہو گئی،ایل کے ایڈوانی اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ڈیوڈ ڈل نے بھی تحقیق کی تائید کردی، الیکٹرونک ... مزید
-
دس سال بعد اکتوبر میں ایک بار پھر 8.1 شدت نے ہولناک زلزلے نے تباہی مچادی ، پاکستان میں200سے زائد جاں بحق ایک ہزار سے زائد زخمی ، افغانستان میں 45 افراد جاں بحق سینکڑوں زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ... مزید
-
اپنے وسائل میں رہتے ہوئے زلزلہ متاثرین کی مددکریں گے ،نوازشریف ،پاکستان پہنچ کرکاموں کی نگرانی خودکروں گا، عوام زلزلہ متاثرین کیلئے بڑھ چڑھ کرامدادکریں،لندن سے وطن روانگی سے قبل میڈیاسے بات چیت
-
آرمی چیف کا زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کافضائی جائزہ ،کورکمانڈرپشاورنے بریفنگ دی،جنرل راحیل شریف کی جوانوں کودوردرازعلاقوں میں پہنچنے کی ہدایت ،ہائی کمان کے حکم کے بغیر زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچیں ... مزید
-
نیب نے ادارہ کے اندرونی احتساب کے نظام کی منظوری دے دی، نیب نے مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کا نظام ترتیب دیا ہے ، مختلف انتظامی سطحوں پر معاونت اور سپروژن کے کام میں مدد ملے گی،تمام زیر التواء کیسوں ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک کو ٹیلی فون، خیبرپختونخوا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو تازہ ترین ... مزید
-
زلزلہ زدگان کیلئے فی الحال عالمی امداد کی ضرورت نہیں،پرویزرشید،حالیہ زلزلے میں 114افراد جاں بحق جبکہ829افراد زخمی ہوئے،وسائل کی کوئی کمی نہیں وفاقی وزیر خزانہ نے ہر طرح کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ... مزید
-
سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے پاکستان کا مقصد عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنا ہوسکتا ہے،بھارتی وزیر دفاع
-
سپریم کورٹ، این اے 154 میں دھاندلی مقدمے کی سماعت آج تک ملتوی، پہلے جعلی ڈگری کے تحت درخواست گزار کی نااہلی کا معاملہ دیکھیں گے،وہ اس میں نااہل ثابت ہو جاتے ہیں تو دھاندلی کا معاملہ دیکھنے کی ضرورت ... مزید
-
8.1ریکٹرسکیل کے زلزلہ کی گہرائی193میل زیرزمین ہونے سے تباہی کم ہوئی ہے ،ڈائریکٹرجنرل جیالوجیکل سروے
-
عافیہ صدیقی رہائی،جماعت اسلامی نے حکومت مخالف تحریک چلانے کی تیاری کر لی، نوازشریف کو تجویز دی تھی کہ امریکہ کے ساتھ مظلوم بنت پاکستان کی رہائی کیلئے دوٹوک الفاظ میں بات کریں جو نہیں ہو سکی،جماعت ... مزید
-
شعبہ توانائی: کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ،نیب اور پاکستان رینجرز کی مشترکہ ٹیم نے سٹیٹ بینک، مقامی و غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں سے کراچی سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کے بینک اکاوٴنٹس کی ... مزید
-
وادی ناران اور کاغان میں برف باری ، سوگاڑیوں کو نکال لیاگیا،سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ، فوجی جوانوں اور ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم ناران پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.