نوازشریف اچھی گورننس کریں فوج ان کے ساتھ ہوگی،مشرف ،جنرل راحیل شریف اچھاکام کررہے ہیں ،کراچی آپریشن درست اقدام ہے ،بھارت میں ہندوانتہاء پسندی عروج پرہے ،نریندرمودی کوکوئی نفسیاتی مسئلہ ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 26 اکتوبر 2015 09:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء)سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ نوازشریف اچھی گورننس کریں فوج ان کے ساتھ ہوگی،جنرل راحیل شریف اچھاکام کررہے ہیں ،کراچی آپریشن درست اقدام ہے ،بھارت میں ہندوانتہاء پسندی عروج پرہے ،نریندرمودی کوکوئی نفسیاتی مسئلہ ہے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ 9مرتبہ عدالت میں پیش ہوچکاہوں ،عدالتی سمن باقاعدہ سے موصول ہوتے ہیں ،سمن پرعملدرآمدکے لئے ڈی ایس پی میرے پاس آتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کی حمایت کرتاہوں ،میرے نزدیک سب سے پہلے پاکستان ہے ،کسی جماعت کی مخالفت یاحمایت نہیں کرتا،ذہنی حقائق کوسامنے رکھتے ہوئے کارروائی ہونی چاہئے۔میرے دورمیں کراچی روشنیوں کاشہربن چکاتھا،کراچی کی سیاسی جماعتیں آپس میں لڑرہی تھیں ،کراچی آپریشن درست اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے دورمیں بلوچستان میں امن تھا،صوبے میں ترقیاتی کام ہورہے تھے ،ڈیمزاوریونیورسٹیاں اورمیڈیکل کالجزبن رہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ براہمداغ بگٹی کوملک دشمن ایجنسیاں سپورٹ کرتی ہیں ان مذاکرات کاحامی نہیں ہوں ۔انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف اچھاکام کررہے ہیں اورمقبول بھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں عوام خوشحال اورنہ ملک ترقی کررہاہے ،نوازشریف گورننس اچھی کریں کرپشن کاخاتمہ کریں فوج ان کے ساتھ ہوگی ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ بھارت میں ہندوانتہاء پسندی عروج پرہے ،نریندرمودی نے نوسال کی عمرمیں شوسینامیں شمولیت اختیارکی