نئی سیاسی جماعت کا آغاز اور فنڈز کی دستیابی ،افتخار چوہدری کے نومبر میں غیرملکی دورے کا امکان

پیر 26 اکتوبر 2015 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے نئی سیاسی جماعت کے آغاز اور فنڈز کی دستیابی کے لئے بیرون ملک دوروں کا شیڈول دے رہے ہیں نومبر میں دورے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس 25 دسمبر 2015 کو اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرنے جا رہے ہیں تو اس کے لئے انہیں فنڈز درکار ہیں جس کے لئے انہوں نے بیرون ملک دوروں کا پروگرام بنایا ہے وہ نومبر میں برطانیہ ، امریکہ ، فرانس سمیت 9 ممالک کے دورے پر جا سکتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے یہ دورے بڑی اہمیت کے حامل ہیں اس دوران بیرون ملک تنظیم سازی بھی مکمل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :