سعودی کیڈٹ فواز المشعال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار،فواز کے سر، ناک، بازو پر زخم ،پیروں کے تلووٴں پر نیلے دھبے ،منہ کے بیرونی حصے پر خون ، معدے سے الکوحل کی بو آر رہی تھی،فرانزک ٹیسٹ کیلئے جسمانی اعضاء کے نمونے لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں جس کے بعد ہی موت کا وجہ معلوم ہو سکے گا

پیر 26 اکتوبر 2015 09:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء )سعودی کیڈٹ فواز المشعال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کر لی گئی،ابتدائی رپورٹ پوسٹ مارٹم میں موت کی حتمی وجہ کا تعین نہ ہو سکا ہے تاہم رپورٹ کے مطابق فواز کے سر، ناک، بازو پر زخم ،پیروں کے تلووٴں پر نیلے دھبے پائے گئے جبکہ منہ کے بیرونی حصے پر خون ، معدے سے الکوحل کی بو آر رہی تھی۔

فرانزک ٹیسٹ کیلئے جسمانی اعضاء کے نمونے لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں جس کے بعد ہی ان کی موت کا وجہ معلوم ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے پاس دستیاب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سعودی کیڈٹ فواز المشعال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پمز ، پولی کلینک کے 5رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ نے تیار کی ہے جس میں سنےئر ایم ایل اوڈاکٹر نصیر ،ڈاکٹرتنویر افسر ملک بورڈ کا حصہ تھے تاہم بورڈپوسٹ مارٹم میں موت کی حتمی وجہ کا تعین نہ کر سکا،موت کی حتمی وجہ کا تعین فرانزک رپورٹ میں ہو سکے گا جس کیلئے فواز المشعال کے جسمانی اعضاء کے نمونے لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں۔

واضع رہے کہ فواز المشعال کا پوسٹ مارٹم 23اکتوبر کو پولی کلینک میں کیا گیا تھا ،جو کہ سعودی سفارتخانے کی درخواست پر کیا گیاجبکہ پی ایم اے میں زیر تربیت فواذ کی لاش 17اکتوبر کو آبپارہ میں گیسٹ ہاوٴس سے ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :