پرویز مشرف نے آرمی چیف راحیل شریف کو اپنے سے بہتر اور مقبول سپہ سالار قرار دے دیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء) سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے موجودہ آرمی چیف راحیل شریف کو اپنے سے بہتر اور مقبول سپہ سالار قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز کراچی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں طلبہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مجھ سے زیادہ مقبول ہیں اگر میری 2005 ء کی مقبولیت کا ان سے موازنہ کیا جائے تو راحیل شریف کا گراف مجھ سے کہیں زیادہ ہے مگر میں بھی اپنے دور میں عوام میں مقبول جنرل( ر ) سپہ سالار تھا ۔

راحیل شریف اپنے کئے گئے اہم فیصلوں کی وجہ سے عوام میں مقبول ہیں مگر جرنیلوں کا آپس میں موازنہ کرنا درست نہیں سب ہی اپنی جگہ درست ہیں اور ملک کے لئے کام کرتے ہیں ۔