کراچی،گورنرہاوس کو بھارت سے دھمکی آمیزٹیلی فون کال موصول ، حساس اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء)گورنرہاوس کو بھارت سے دھمکی آمیزٹیلی فون کال موصول ہونے کے بعد حساس اداروں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ذرائع کے مطابق گو رنرہاوس کو ایک کال موصول ہوئی جس میں کالر نے گورنر ہاوس میں بم کی موجودگی اور پانچ منٹ میں بم پھٹنے کی اطلاع دی ،ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کا ل آئی ڈی اور نمبر ٹریس کر لیا ہے ذرائع کے مطابق یہ کال بھارتی شہر ممبئی سے کی گئی تھی اس ضمن میں حساس اداروں نے اس دہمکی آمیز کال کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق مذکورہ کال جمعہ کی علی الصبح گورنر ہاوس کے آپریٹر کو موصول ہوئی تھی ذرائع کے مطابق مذکورہ کال صبح ساڑھے پانچ سے پونے چھہ بجے کے درمیان کی گئی تھی دہمکی آمیز کال کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا تھا جس نے گورنر ہاوس اور اطراف کے علاقے کی سرچنگ مکمل کرنے کے بعد کلیئر قرار دے دیا تاہم گو رنرہاوس کے اطراف سیکیورٹی بھی مزیدسخت کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :