پاکستان کاجوہری پروگرام مکمل طورپر محفوظ ہے ، سرتاج عزیز،کنٹرول لائن پر مسلسل بھارتی جارحیت باعث تشویش ہے ، پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا،پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ہورہے ہیں ،دہشتگردی کے واقعات میں 70فیصدکمی آئی ہے ،بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت امریکہ کے حوالے کردیئے گئے ہیں،سیکورٹی صوتحال میں بہتری سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ،افغانستان میں مذاکرات شروع کراناآسان نہیں مشیر خارجہ کی واشنگٹن میں پریس کانفرنس

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کادورہ امریکہ مجموعی طورپرکامیاب رہا،امریکہ سے گزشتہ دوسالوں میں تعلقات مزیدمستحکم ہوئے ہیں دورے کے دوران ہماری زیادہ تشویش بھارت سے متعلق تھی ، کنٹرول لائن پر مسلسل بھارتی جارحیت پاکستان کیلئے باعث تشویش ہے ،امریکہ نے بھارت سے مسئلہ کشمیرسمیت تمام معاملات حل کرنے پرزوردیا ہے ،پاکستان کاجوہری پروگرام مکمل طورپر محفوظ ہے ،پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا،پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ہورہے ہیں ،دہشتگردی کے واقعات میں 70فیصدکمی آئی ہے ،بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت امریکہ کے حوالے کردیئے گئے ہیں،سیکورٹی صوتحال میں بہتری سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ دورے کے دوران پاکستان کے زیادہ ترخدشات بھارت سے متعلق تھے ،بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکہ کے حوالے کردیئے گئے ہیں ،توقع ہے کہ عالمی برادری بھارتی مداخلت پرمثبت اقدامات کریگی۔امریکہ نے دہشتگردی کے واقعات پرضرب عضب کے حوالے سے تعریف کی ،صدرباراک اوبامہ سمیت ہرسطح پرپاک فوج کی قربانیوں کوسراہاگیا۔

امریکہ نے کولیشن سپورٹ فنڈکی مدمیں 900ملین ڈالردینے کی یقین دہانی کرائی ہے ،امریکی منڈیوں تک رسائی کے حوالے سے بھی دورے کے دوران بات چیت ہوئی ،امریکہ توانائی منصوبوں میں تعاون کریگا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے متعلق بھی بات ہوئی ،نو،دس ماہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے واقعات میں کافی حدتک کمی آئی ہے ،ان تنظیموں پرجن پرپابندی ہے کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے ،جس کوامریکہ نے تسلیم کرلیا،امریکہ کوبتایاکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں راکے ایجنٹ دہشتگردی میں ملوث ہیں ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جامع اقدامات کئے ۔

انہوں نے کہاکہ دنیانے تسلیم کیاکہ پاکستان کاکمانڈاینڈکنٹرول مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔پاکستان کے جوہری پروگرام کوپوری دنیانے تسلیم کرلیاہے ،جوہری پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں مذاکرات کے بغیرامن ممکن نہیں ،ملاعمرکی ہلاکت کی خبرسے امن مذاکرات معطل ہوئے ،ان کاکہناتھاکہ افغانستان میں مذاکرات شروع کراناآسان نہیں ۔

مشیرخارجہ نے مزیدکہاکہ ایل اوسی پربھارتی جارحیت کاپہلے بھی جواب دیتے تھے ،اوراب بھی بھرپورجواب دے رہے ہیں امریکہ کوبتادیاکہ راپاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کررہی ہے ۔سیکورٹی صورتحال میں بہتری پرسرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے،پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے سٹیٹ ایکٹرملوث ہیں،بھارت مسلسل سیزفائرکی خلاف ورزی کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت شملہ معاہدے کی پاسداری نہیں کررہا،امریکہ نے مسئلہ کشمیرکومتنازعہ قراردیاہے ، امریکہ کی طرف سے کشمیرکومتنازعہ قراردینابھارت کیلئے واضح اشارہ ہے