چینی کمپنی اور واپڈا انجینئرز کی مشترکہ کاوشوں سے ابتدائی طور پر پلانٹ کے2 ٹربائنز بحال ،230 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سٹیشن میں شامل ،4 روز تک 430 میگاواٹ سسٹم میں شامل ہو جائے گی ، فرنس آئل کے پاور ٹریٹمنٹ پلانٹ کی صلاحیت کو نہیں بڑھایا گیاتو بجلی پیداوار میں کمی آئیگی ،وزارت پانی وبجلی

جمعہ 23 اکتوبر 2015 10:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء)2 ماہ کی بندش کے بعد نندی پور پاور پلانٹ سے دوبارہ بجلی کی پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے،چینی کمپنی اور واپڈا انجینئرز نے مشترکہ کاوشوں کے بعد ابتدائی طور پر 2 ٹربائنزکو بحال کر کے 230میگاواٹ بجلی کی پیداوار کوبحال کیا ہے،وزارت پانی و بجلی کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں بجلی پیداکرنے والا اہم پراجیکٹ نندی پوری پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے ،چینی کمپنی اور واپڈا انجینئرز نے مل کر نندی پوری پراجیکٹ کے ابتدائی طور پر2 ٹربائنز کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،ابتدائی طور پر230 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جسے نیشنل گرڈ میں شامل کر لیا ہے ، 3 سے 4 روز میں پیداواری لاگت کو 430 میگاواٹ تک پہنچایا جائیگا ،ذرائع نے بتایا اگر فرنس آئل کے پاور ٹریٹمنٹ پلانٹ کی صلاحیت کو نہیں بڑھایا گیا تو پلانٹ سے بجلی کی پیداوار پھر گھٹ جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نندی پور پاور پلانٹ کا رواں سال 31 مئی کو افتتاح کیا گیا تھا تاہم تکنیکی خرابیوں کے باعث محض 5 دن بعد ہی پراجیکٹ کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور چند وزراء کی کشیدگی بھی سامنے آئی ،وزیر اعظم نے نندی پراجیکٹ کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے نندی پوری پراجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن (ر) محمد محمود کے تباد لہ کرتے ہوئے شہزاد اکبر کی بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر تقرری کر دی جبکہ وزیر اعظم نے پلانٹ کا مکمل کنٹرول وزارت پانی و بجلی کودیدیا جس کے وزارت نے پلانٹ کو دوبارہ آپریشنل کرنے کے لیے پاور جنریشن کمپنیوں کے انجینئرز اور چینی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کے بعد پلانٹ کو دوبارہ آپریشنل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :