اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں پر تحریک انصاف کے خط کا جواب دیا ، درآمدی اور حکومتی قیمتوں اورٹیکسوں کی تفصیلات فراہم کردیں

جمعہ 23 اکتوبر 2015 10:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تحریک انصاف کے خط کے جواب میں درآمدی اور حکومتی قیمتوں اورٹیکسوں کی تفصیلات فراہم کردیں،پٹرول اورڈیزل پر صارفین سے کسٹم ڈیوٹی لی جارہی ہے،اوگرا کی جانب سے جوابی خط میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی قیمت اورٹیکسوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں،حکومت ڈیزل پر3.75اور پٹرول پر79پیسے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی صارفین سے وصول کر رہی ہے،خط میں بتائی گئی تفصیلات کے مطابق ہائی اوکٹین کی درآمدی قیمت46.13روپے فی لیٹر ہے جبکہ حکومتی قیمت79.79 روپے فی لیٹر ہے،پٹرول کی درآمدی قیمت39.84روپے جبکہ حکومتی قیمت73.76 ڈیزل کی درآمدی قیمت40.54روپے اور حکومتی قیمت84.04 روپے مٹی کے تیل کی درآمدی قیمت38.43اور حکومتی قیمت57.14روپے فی لیٹر ہے