کوئٹہ،صحبت پور، بھاگ میں امام بارگاہ چھلگری میں خودکش حملہ ، 10 افراد جاں بحق ، 12 زخمی، لوگ مغرب کی نماز ادا کررہے تھے کہ ایک نامعلوم خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ کے احاطہ میں اپنے آپ کو اڑا دیا ،خودکش حملے کے بعد امام بارگاہ میں بھگڈر مچ گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، لیویز ‘ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال پہنچا دیا ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی بھاگ اور سبی کے ہسپتالوں کو زخمیوں اور لاشوں کو منتقل کیا گیا

جمعہ 23 اکتوبر 2015 10:09

کوئٹہ/ صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء) بلوچستان کے علاقے بھاگ میں امام بارگاہ چھلگری میں نماز مغرب کے دوران خودکش حملہ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام بلوچستان کے علاقے بولان میں بھاگ کی حدود میں واقعہ امام بارگاہ چھلگری میں لوگ مغرب کی نماز ادا کررہے تھے کہ ایک نامعلوم خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ کے احاطہ میں اپنے آپ کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں اشرف علی ‘ اختر علی ‘ ظہور احمد ‘ گہنور خان ‘ نیاز علی ‘ شیرمحمد ‘ علی شیر جمیل احمد ‘ فیصل خان اور عبدالسلام موقع پر جاں بحق ہوگئے دھماکہ سے انسانی اعضاء دور دور جاگرے دھماکہ سے 12 افراد زخمی ہوئے جن میں محسن علی ‘ ڈاکٹرحبیب اللہ ‘ رضا محمد ‘ ذاکر سیدثمرعباس شاہ ‘مسعود احمد ‘ لال محمد ‘ جمیل خان ‘ باکر علی ‘ راشد سمیت دیگر شامل ہیں زخمیوں میں ڈاکٹرحبیب اللہ اور راشد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز ‘ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال پہنچا دیا خودکش حملے کے بعد امام بارگاہ میں بھگڈر مچ گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی بھاگ اور سبی کے ہسپتالوں کو زخمیوں اور لاشوں کو منتقل کیا گیا ۔