شیو سینا کی غنڈا گردی،پاکستان کا سارک تربیتی کانفرنس میں شرکت سے انکار،بھارت میں پاکستان مخالف کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، الیکشن کمیشن کے حکام بھارت نہیں جائیں گے ،ترجمان الیکشن کمیشن

جمعرات 22 اکتوبر 2015 09:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2015ء ) بھارت میں شیو سینا کی غنڈا گردی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سارک تربیتی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے ،سارک فورم کی جانب سے بھارت نے الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران کو سارک تربیت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کی کی کئی روز سے جاری پر تشدد وارداتوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سارک تربیتی کانفرنس شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سارک فورم کی جانب سے بھارت میں 17سے26نومبر تک تربیتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بھارت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران کو سارک تربیت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی، تربیتی کانفرنس الیکشن کمیشن کے ارکان کی تربیت کے لیے منعقد کی جار ہی تھی اس میں پاکستان سمیت تما سارک ممالک کے الیکشن کمیشن کے اعلٰی حکام کو مدعو کیا گیا تھا،ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں پاکستان مخالف کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت میں پاکستان مخالف انتہا پسند جماعت شیو سینا کی جانب سے پرتشدد واقعات میں اضافے کی وجہ سے سارک تربیتی کانفرنس میں شرکت نہ کی جائے ۔