دانیال عزیز ذہنی دباؤ کاشکار ہوگئے ہیں،ذاتی معالج نے انہیں خواب آور گولیاں کھانے کا مشورہ دیا ہے

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء)مسلم لیگ(ن) کے غیر اعلانیہ ترجمان دانیال عزیز نے ذہنی ٹینشن سے چھٹکارا پانے کے لئے خواب آور گولیاں کھانا شروع کردی ہیں،دانیال عزیز کی ویڈیو میڈیا پر آنے کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکارہوگئے ہیں،ویڈیو میں دانیال عزیز نے نوازشریف شہباز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے اور صدر مشرف سے تمغہ بھی وصول کرچکے ہیں جبکہ آجکل دانیال عزیز نوازشریف کے گن گا رہے ہیں،ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد دانیال عزیز شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوچکے ہیں اور ان کے ذاتی معالج نے انہیں خواب آور گولیاں استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بند کردیں

متعلقہ عنوان :