انتہاء پسندپاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں چاہتے ،عبدالباسط ،مسلمانوں پرانتہاء پسندوں کے حملے تشویشناک ہیں ،بھارت سے کشمیراوردہشتگردی سمیت تمام مسائل پربات کرناچاہتے ہیں، بیان

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:39

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء)بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہاہے کہ انتہاء پسندپاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں چاہتے ،مسلمانوں پرانتہاء پسندوں کے حملے تشویشناک ہیں ،بھارت سے کشمیراوردہشتگردی سمیت تمام مسائل پربات کرناچاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزاپنے ایک بیان میں عبدالباسط نے کہاکہ مسلمانوں پرانتہاء پسندوں کے حملے تشویشناک ہیں ،بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں انتہاء پسندی میں اضافہ ہورہاہے ،انتہاء پسندپاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارت سے مسئلہ کشمیراوردہشتگردی سمیت تمام تصفیہ طلب امورپربات کرناچاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :