کرپٹ سیاسی رہنماوٴں نے اتحادبنالیاہے ،وہ اپنے خلاف کارروائی کوسیاسی انتقام کہتے ہیں ، عمران خان،جب بھی حقیقی احتساب کاعمل شروع ہوتاہے توکرپٹ لوگ اکٹھے ہو کرشفاف احتسابی عمل کوانتقامی سیاسی کارروائی کانام دیتے ہیں، ٹویٹ

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ کرپٹ سیاسی رہنماوٴں نے اتحادبنالیاہے ،وہ اپنے خلاف کارروائی کوسیاسی انتقام کہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹویٹرپراپنے پیغام میں عمران خان نے کہاکہ شفاف احتسابی عمل کوانتقامی کارروائی کہاجاتاہے کرپٹ لیڈرزنے سیاسی اتحادبنالیاہے ،اورکرپٹ سیاستدان ایک دوسرے کوبچاتے ہیں ۔

جب بھی حقیقی احتساب کاعمل شروع ہوتاہے توکرپٹ لوگ اکٹھے ہوجاتے ہیں اورکرپٹ لیڈرزشفاف احتسابی عمل کوانتقامی سیاسی کارروائی کانام دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بدعنوان سیاستدانوں کوقانون کی گرفت میں لانے کاعزم کررکھاہے ،کرپٹ لیڈرزنے لوٹی ہوئی دولت باہرکے ملکوں میں جمع کررکھی ہے ،اوروہ ایک دوسرے کاتحفظ کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :