تحریک انصاف کا حکومت سے این اے122کے ووٹ ٹرانسفارکرنے کے معاملے پرایک بارپھرجوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء)تحریک انصاف نے حکومت سے این اے122کے ووٹ ٹرانسفارکرنے کے معاملے پرایک بارپھرجوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی کے رہنماچوہدری سرورنے کہاکہ حلقہ این اے 122میں ووٹرکی اجازت کے بغیرووٹ کی دوسرے حلقے میں منتقلی کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کرلئے ہیں ان ثبوتوں کوآئندہ بلائی گئی اپوزیشن کی اے پی سی میں اوریورپی یونین کے مبصرین کے سامنے بھی پیش کرنے کافیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنرکوثبوت بھی خودپیش کروں گا۔انہوں نے کہاکہ 7دن میں تحقیق کی ہے ووٹربھی آرہے ہیں ،حلقے سے باہرووٹ منتقل کئے گئے ووٹروں کی تعدادہزاروں میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے ووٹ مرضی کے بغیراورفارم بھرے بغیرمنتقل کئے گئے ،اگرثبوت پیش نہ کرسکاسیاست چھوڑدوں گا۔انہوں نے کہاکہ ووٹ ٹرانسفارکرنے کے معاملے پرحکومت جوڈیشل کمیشن بنائے ۔انہوں نے کہاکہ ووٹرکی فہرست سے درجنوں نہیں ہزاروں ووٹ منتقل کئے گئے ،پاکستان کے اداروں پراعتمادہے ،امیدہے کہ چیف الیکشن کمشنرانصاف کریں گے۔

متعلقہ عنوان :