پاکستان کے اندر امریکی اثرورسوخ تیزی سے کم ہورہا ہے ، سفارتی ذرائع ، اگلے پانچ سے سات سالوں میں یہ انتہائی محدود ہوجائے گا ، پاکستان کے سول اور عسکری حلقے پاکستان کے ابتدائی ایام کی پالیسی پر متفق ہیں جو کہ بابائے قوم نے متعین کی تھی

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر امریکی اثرورسوخ تیزی سے کم ہورہا ہے ، اگلے پانچ سے سات سالوں میں یہ انتہائی محدود ہوجائے گا ، پاکستان کے سول اور عسکری حلقے پاکستان کے ابتدائی ایام کی پالیسی پر متفق ہیں جو کہ بابائے قوم نے متعین کی تھی کہ ہمارے تعلقات سب سے برابری کی سطح اور مفادات کے تابع ہونگے وہیں پر انہی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات نے اعتماد کی نئی منازل طے کی ہیں روس کے ساتھ تعلقات میں نئی گرمجوشی میں ابھرتی سپر پاور چین کا انتہائی اہم کردار ہے جو کہ خطے میں نئی تبدیلیوں کا پیشہ خیمہ ہے اس نئے تناظر میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے زیادہ توقعات وابستہ کرنا بہت مشکل ہے ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں کو برقرار رکھے گا وہ کسی قسم کی خوش کن یقین دہانیوں کی بجائے اپنا راستہ طے کرچکا ہے اس کی خواہش ہے کہ وہ اپنے کسی بھی دیرینہ دوست اور حلیف کو نہ چھوڑے اور اپنے مفادات کا بھی بھرپور تحفظ کرے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ایک بڑے پڑوسی ملک کو بہت کچھ طے کرنا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں استحکام اور ترقی چاہتا ہے تو اس کو اپنے حالیہ رویو پر نظر ثانی کرنا ہوگی اس حوالے سے اس پر اس کے پرانے دوستوں کا شدید دباؤ ہے جبکہ اس کے نئے حلیف اس سے کچھ اور توقعات لگائے بیٹھے ہیں پاکستان نے اپنی صفیں اور راستہ واضح کرلیا ہے وہ کسی بھی ” پراکسی وار “ کا حصہ نہیں بنے گا اور وہ اب ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا

متعلقہ عنوان :