آرمی چیف کا ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ،ایف سی جوانوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے افرادی قوت اور آلات کا جائزہ لیا،آئی ایس پی آر، قوم کا مسلح افواج پر اعتماد غیر متزلزل ہے، ہمیں قوم کے اس اعتماد کے محافظ ہونے پر فخر ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ادارے کی کارکردگی برقرار رکھنے کیلئے تربیت کا اعلیٰ معیار لازمی ہے ، موثر تربیت سے ہی ایف سی باصلاحیت ادارہ بن سکتی ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایف سی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کے موقع پرجوانوں سے خطاب

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا ہے اور جوانوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے افرادی قوت اور آلات کا جائزہ لیا ہے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ کے مطابق منگل کے روز پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پہنچے ہیں جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور ایف سی جوانوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے افرادی قوت اوران کے زیر استعمال آلات کا بھی جائزہ لیا ہے ،ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ایف سی میں بھرتیوں میں میرٹ کویقینی بنایا جائے ،موثر تربیت سے ہی ادارہ باصلاحیت ہو سکتا ہے ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ قوم کو ملک کی مسلح افواج میں غیر متزلزل اعتماد ہے اور ہمیں قوم کے اس غیر متزلزل اعتماد کے محافظ ہونے پر فخر ہے اور قوم کے اس اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گے،آرمی چیف نے ایف سی میں بھرتی کیلئے میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ادارے کی کارکردگی برقرار رکھنے کیلئے تربیت کا اعلیٰ معیار لازمی ہے ، موثر تربیت سے ہی ایف سی باصلاحیت ادارہ بن سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیاا س موقع پر آئی جی ایف سی نے آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایف کی استعداد کار بڑھانے کیلئے افرادی قوت اور آلات کا جائزہ لیا ۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے ایف سی کے افسران اور جوانوں سے غیر رسمی گفتگو میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں ان کی بہادری، قربانی اور کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔

ا نہوں نے کہاکہ ایف سی کے اہلکاروں نے فاٹا اور خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے بہادری اور قربانی کے نئے باب رقم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کی جرات مندی آپریشن ضرب عضب کی بنیاد ہے۔ قوم کو ملک کی مسلح افواج میں غیر متزلزل اعتماد ہے اور ہمیں قوم کے اس غیر متزلزل اعتماد کے محافظ ہونے پر فخر ہے اور قوم کے اس اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایف سی میں بھرتیوں کیلئے میرٹ کو یقینی بنایا جائے ۔ موثر تربیت سے ہی ایف سی ادارہ باصلاحیت بن سکتی ہے۔آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی کوششوں کو سراہا اور کہاکہ دہشتگردی کے خلاف ایف سی فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔