اسلامی نظریاتی کونسل نے عورتوں کے ہاتھ،چہرے،پاوٴں کاپردہ مستحب قراردیدیا

منگل 20 اکتوبر 2015 09:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء )اسلامی نظریاتی کونسل نے عورتوں کے ہاتھ، چہرے اور پاوٴں کا پردہ مستحب قرار دے دیا، مولانا محمد شیرانی کا کہنا ہے کہ ہاتھ، چہرے اور پاوٴں کا پردہ واجب نہیں، مستحب ہے، خواجہ سرا الگ جنس نہیں۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں شرعی پردہ کے احکام سے متعلق امور زیر غور آئے، کونسل نے عورتوں کے ہاتھ، چہرے اور پاوٴں کا پردہ مستحب قرار دے دیا، انہوں نے مزید کہا کہ ، کونسل نے لڑکے لڑکیوں کیلئے علیحدہ تعلیمی ادارے قائم کرنے کی سفارش کر دی۔

خواجہ سرا سے متعلق مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا جس خاندان میں پیدا ہوگا، آئین کے آرٹیکل پینتیس کے تحت اسی کا حصہ ہوگا، دو روزہ اجلاس کے پہلے روز بچوں کو جسمانی سزا کے امتناعہ سے متعلق مسودہ بل بھی زیر غور آیا۔