51فیصد شہریوں نے حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیدیا،مسلم لیگ ن70فیصد ریٹنگ کے ساتھ مقبول ترین ،تحریک انصاف 44فیصد، پیپلزپارٹی36فیصد کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر،نوازشریف ملک کے قابل اعتماد لیڈر ،عمران خان کی مقبولیت میں تین فیصد کمی،سراج الحق ملک کے چوتھے قابل اعتماد لیڈر بن گئے

منگل 20 اکتوبر 2015 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر پلڈاٹ سروے کے مطابق 51فیصد شہریوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے اور مسلم لیگ70فیصد ریٹنگ کے ساتھ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے،تحریک انصاف 44فیصد اور پیپلزپارٹی36فیصد ریٹنگ کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے،وزیراعظم نوازشریف ملک کے قابل اعتماد لیڈر ہیں جبکہ عمران خان کی مقبولیت میں تین فیصد کمی آئی ہے اور موجودہ ریٹنگ49فیصد ہے،سراج الحق ملک کے چوتھے قابل اعتماد لیڈر بن گئے اور ان کی ریٹنگ ایک سال میں 30سے40فیصد تک پہنچ گئی جبکہ آصف علی زرداری کی ریٹنگ 27فیصد ہے،الطاف حسین اور اسفند یار ولی پر عوامی اعتماد میں مزید کمی آگئی،مسلح افواج قابل اعتماد ادارہ ہے اور عوام کو سب سے زیادہ اعتماد مسلح افواج اور کم سے کم اعتماد پولیس پر ہے،ایک سال میں عوام کا جمہوریت پر اعتماد میں10فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے پلڈاٹ سروے کے مطابق سب سے زیادہ رد عمل کے پی کے کی عوام نے دیا،معیاری جمہوریت میں ایک سال میں 10فیصد اضافے کے ساتھ عوام کی روشنی میں 2014 ء میں56فیصد،2015ء میں 66فیصد معیار جمہوریت سامنے آیا ہے جبکہ2013ء کے انتخابات کو دھاندلی زدہ سمجھنے والوں کی تعداد میں 7فیصد کمی آئی ہے