لاہور ہائی کورٹ:ا ثاثہ کیس میں اٹارنی جنرل معاونت کیلئے طلب ، سیاستدانوں کی چار سو ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی رقم پاکستان واپس لاکر قومی خزانے میں منتقل کی جائے۔درخواست گزار

منگل 20 اکتوبر 2015 09:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء)لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف اورآصف زرداری سمیت سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت کیلیے طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے درخواست کی سماعت کی ،درخواست گزار بیرسٹر اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا ہے کہ سیاستدانوں کی چار سو ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی رقم پاکستان واپس لاکر قومی خزانے میں منتقل کی جائے۔فاضل جج نے ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :