الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے حکومت سے مزید ڈیڑھ ارب مانگ لیے، حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجراء میں تاخیر بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے ، عہدیدار

پیر 19 اکتوبر 2015 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے حکومت سے مزید ڈیڑھ ارب مانگلیے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ اور دیگر معاملات کے لیے وزارت خزانہ سے ڈیڑھ ارب روپے مانگ لیے ہیں، الیکشن کمیشن نے یہ رقم بلدیاتی انتخابات میں فوج اور سرکاری ملازمین کی تعیناتی ،بیلٹ پیپرز کی چھپوائی اور مانیٹرنگ ٹیموں کے لیے بطو ر فنڈ مانگی ہے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے لیے حکومت فنڈز کے اجراء میں تاخیر کر رہی ہے جسکی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں رکاوٹ ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ فنڈز کی تاخیر کی وجہ سے کئی معاملات التواء کا شکار ہیں اور الیکشن کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔