تحریک انصاف کا اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست کے لئے ایاز صادق کے مقابلے میں امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ،امیدوار کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت جاری، جہانگیر ترین‘ چوہدری سرور اور شاہ محمود قریشی کو سیا سی جماعتوں سے را بطو ں کا ٹاسک دے دیا گیا

پیر 19 اکتوبر 2015 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست کے لئے ایاز صادق کے مقابلے میں امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے‘ امیدوار کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت جاری ہے جبکہ اسپیکر کی نشست کی سپورٹ کے لئے بھی جہانگیر ترین‘ چوہدری سرور اور شاہ محمود قریشی کو جماعتوں سے ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست پر بھرپور انداز میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی اب قومی اسمبلی میں اسپیکر کی نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کرتی لیکن تاحال پی ٹی آئی میں امیدوار کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اسپیکر کی نشست پر پی ٹی آئی کے حق میں رائے شماری کے حق پر بھی عمران خان نے جہانگیر ترین ‘ چوہدری اور شاہ محمود قریشی کو دیگر جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دے دیا ہے تاکہ قومی اسمبلی کی اہم نشست پر قسمت آزمائی کی جا سکے۔