سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نبیل گبول کو اپنی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیدی،صوبہ سندھ کا صدر بنانے کی پیشکش

پیر 19 اکتوبر 2015 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سابق ایم این اے نبیل گبول کو اپنی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے صوبہ سندھ کا صدر بنانے کی پیشکش کی ہے جس کا نبیل گبول نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اپنی سیاسی جماعت میں اہم شخصیات کو شمولیت کی دعوت دینے میں تیزی شروع کر دی ہے گزشتہ روز نبیل گبول کو بھی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔