کراچی سے گدھوں کے کھال کی برآمدات کی کوشش ناکام ،کسٹمز نے 1200کھالوں کی ہانگ کانگ ایکسپورٹ روک دی

اتوار 18 اکتوبر 2015 10:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء) کراچی سے کدھوں کے کھال کی برآمدات کی کوشش ناکام بنادی گئی ،کسٹمز نے 1200کھالوں کی ہانگ کانگ ایکسپورٹ روک دی ہے ۔کسٹمز ذرائع کاکہنا ہے کہ گدھوں کی کھالیں ہانگ کانگ بھیجنے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہے ۔کسٹمز ذرائع کے مطابق کمپنی کے مالکان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ گدھے کی کھال برآمد کرنے کے لئے کمپنی کومبینہ طورپراجازت نامہ جاری کیاگیا۔،کورنٹائن ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ25اگست کو2500کھالیں چین بھیجی گئی تھیں جبکہ کھال ایکسپورٹ کرنیکاآخری سرٹیفکیٹ27اگست کوجاری کیاگیا،کورنٹائن ڈپارٹمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعدسرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ گدھے کے کھال کی برآمد پراقتصادی رابطہ کمیٹی نے پابندی عائد کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :