عاشورہ کے بعد دو بڑی شخصیات گرفتار ہونے والی ہیں،نبیل گبول ،ایک کا تعلق پی پی اور دوسرے کا متحدہ سے ہوگا،مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہوگا،آج بھی میری روحانی لیڈر بے نظیر بھٹو ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 18 اکتوبر 2015 10:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء)سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ عاشورہ کے بعد دو بڑی شخصیات گرفتار ہونے والی ہیں،ایک کا تعلق پی پی اور دوسرے کا متحدہ سے ہوگا،مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہوگا،آج بھی میری روحانی لیڈر بے نظیر بھٹو ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن پر الزامات نہیں لگائے ثبوت دئیے۔

(جاری ہے)

لیاری کی پانچ یونین کونسلز ہیں،پیپلزپارٹی کو امیدوار نہیں مل رہے ہیں پورے لیاری میں اپنے امیدوار کھڑکروں گا،پچھلے ماہ لیاری میں اپنے امیدوار کھڑا کروں گا،پچھلے ماہ لیاری میں جلسہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہ کی تو آئندہ الیکشن میں لیاری سے آزاد جیت سے الیکشن لڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو پاکستان آنا چاہئے،کوئی پارٹی کو چلانے والا نہیں ہے،آصف علی زرداری کو کوئی خطرات ہیں کہ وہ پاکستان میں نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق عزیر بلوچ پاکستان میں ہے اور اداروں کے پاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ کے وزراء ملک سے باہر ہیں،وزیراعلیٰ کابینہ کا اجلاس بلائیں،کابینہ کے اجلاس دبئی میں ہورہے ہیں