45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور چین پاکستان اقتصادی شاہراہ کی تعمیر سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،سن ڈونگ،چینی صدر ،حکومت اور عوام کو پاکستان کے ساتھ دوستی پرفخر ہے،ہر آنے والے دن میں اس میں اضافہ ہورہا ہے،چینی سفیر کا استقبالیہ سے خطاب

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء)پاکستان میں چین کے سفیر سن ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں چین کی طرف سے 145ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور چین پاکستان اقتصادی شاہراہ کی تعمیر سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وہ آج ستارہ گروپ کی طرف سے دیئے جانے والے ایک استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے جس میں لاہور میں چینی قونصلر جنرل یو بورن اور کلچرل قونصلرسمیت دیگر چینی سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔

سن ڈونگ نے کہا کہ چینی صدر ،حکومت اور عوام کو پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی پرفخر ہے ۔ جس میں ہر آنے والے دن میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کا ذکر کیا اور کہا کہ اس دوران ہونے والے معاہدوں سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شعبہ میں بھی تعاون مزید بڑھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کے لئے اور خاص طور پر پنجاب کے تاجروں ،صنعتکاروں اور برآمدکندگان کو زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے لاہور میں چین کا قونصل خانہ کھول دیا گیاہے ۔

یہ قونصل خانہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ عوامی اور کلچرل تعاون کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ فیصل آباد کے کئی تاجروں نے پہلے سے ہی چینی اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کر رکھے ہیں ۔ جن کی تعداد آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گی۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر اور چینی سفارتخانے کے درمیان بہترین تعلقات کار کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ فیصل آباد چیمبر کی گرانٹی پر پاکستان سے چین جانے والے تاجروں کو کھلے دل سے ویزے جاری کئے جارہے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں انکے لئے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :