وفاقی پولیس کا سینیٹر ستارہ ایاز کی گرفتاری کیلئے احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کی مدد سے انکار ،چےئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے،قانون کے مطابق چےئرمین کی اجازت کے بغیر ہم مدد نہیں کرسکتے،آئی جی طاہر عالم

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:55

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء)وفاقی پولیس نے چےئرمین سینیٹ کی اجازت کے بغیر اے این پی کی خاتون سینیٹر کی گرفتاری کیلئے احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کی مدد کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کے اہلکار خاتون سینیٹر ستارہ ایاز کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد آئے تھے اور انہوں نے وفاقی پولیس سے گرفتاری میں مدد مانگی تھی لیکن وفاقی پولیس نے چےئرمین سینیٹ کی اجازت کے بغیر گرفتاری میں مدد دینے سے انکار کردیا۔

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ہم نے چےئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے اور قانون کے مطابق چےئرمین کی اجازت کے بغیر ہم مدد نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ خاتون سینیٹر پر ایک ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے