بھارت کا دل پاکستانیوں کیلئے تنگ ، پاکستانی خاندان کو کسی ہوٹل میں جگہ نہ ملی،درگاہ کی زیارت کیلئے جانیوالے خاندان کو رات فٹ پاتھ پر گذارنی پڑی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:23

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء )بھارت کا دل پاکستانیوں کے لئے تنگ ہوتا جا رہا ہے۔کراچی سے ممبئی جانے والے ایک خاندان کو کسی ہوٹل میں جگہ نہ ملی، رات فٹ پاتھ پر گذارنی پڑی۔ممبئی کی مشہور حاجی علی درگاہ کی زیارت اور بجرنگی بھائی جان سے ملنے کی خواہش ایک پاکستانی گھرانے کو ممبئی لے گئی،لیکن کراچی سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کاممبئی سفر کڑوی گولی بن گیا،چھ افراد پر مشتمل اس گھرانے نے حاجی علی درگاہ کی زیارت تو کر لی۔

(جاری ہے)

لیکن رات گذارنے کے لئے انہیں ممبئی کیکسی ہوٹل میں جگہ نہ ملی،متاثرہ خاندان کے ایک رکن شکیل احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک درجن سے زائد ہوٹلوں کے چکر کاٹے لیکن کسی نے جگہ نہ دی۔درجن بھر ہوٹلوں کی خاک چھاننے کے بعد جب یہ لوگ جودھ پور اپنے رشتے داروں کے ہاں جانے کے لئے ممبئی ریلوے اسٹیشن پہنچے تو وہاں انہیں ریلوے پولیس نے یہ کہہ کر پلیٹ فارم سے نکال دیا کہ رات کے اوقات میں جودھپور کوئی ٹرین نہیں جاتی۔مصیبت میں پھنسے اس گھرانے کے لئیرات فٹ پاتھ پرگذارنے کے علاوہ کوئی چارا نہ تھا۔خاندان میں شامل ایک سات سال کا بچہ احمد اپنے فیورٹ بجرنگی بھائی جان سے ملنے ممبئی آیا تھالیکن اس ناخوشگوار تجربیکے بعد اب وہ جلد از جلد اپنے گھر پاکستان آنا چاہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :