سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن،قوانین کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا اعلان،پریذائیڈنگ افسران کو تین روز کیلئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیئے گئے،لاؤڈ سپیکر اور شورشرابے پر 3 ماہ قید،200 میٹر کے اندر انتخابی مہم پر جرمانہ،رازداری ظاہر کرنے پر 6 ماہ قید اور 20 ہزار جرمانہ ،ڈیوٹی سے غفلت پر ریٹرننگ افسر کو2 سال کی سزا ہو سکتی ہے، الیکشن کمیشن

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء) سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے سزاوٴں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پریذائیڈنگ افسران کو 3 روز کے لئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کر دیئے ہیں جبکہ پریزائیڈنگ افسران لاوٴڈ اسپیکر کے استعمال اورشور شرابے پر 3 ماہ قید بھی سنا سکیں گے، ڈیوٹی سے غفلت پر پریذائیڈنگ افسرکو ریٹرننگ افسر 2 سال کی سزا سنا سکتا ہے اور ڈیوٹی پر مامور سرکاری اہلکار کو جانبداری پر چھ ماہ جیل ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے دوران پولنگ سٹیشن کے 200 میٹر کے اندر انتخابی مہم پرجرمانہ ہوگا اور ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے پر 6 ماہ قید اور20 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ اس کے علاوہ بیلٹ پیپر ضائع کرنے یا بیلٹ باکس اٹھانے پر 6 ماہ قید اور 20 ہزار جرمانہ عائد ہوگا۔واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 31 اکتوبر سے شروع ہوگا