تحریک انصاف کو جمہوریت کی پٹڑی سے اتارنے کیلئے امریکہ کی 247 کمپنیوں نے فنڈنگ کی ہے،دانیال عزیز کا الزام ،غیر ملکی فنڈنگ پر پاکستان میں کوئی بھی سیاسی جماعت فعال نہیں ہوسکتی، الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت پابند عائد کی جاسکتی ہے،عمران خان کیخلاف امریکی قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے،لیگی ایم این اے کی پریس کانفرنس

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے دانیال عزیز نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کو جمہوریت کی پٹڑی سے اتارنے کیلئے امریکہ کی 247 کمپنیوں نے فنڈنگ کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ دانیال عزیز کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کو امریکہ کی 247 کمپنیوں کی فنڈنگ ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کے قانون کی سیکشن 16 اور 15 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو غیر ملکی فنڈنگ کی صورت میں متعلقہ پارٹی پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور بصورت دیگر الیکشن کمیشن اس الزام کے تحت کیس سپریم کورٹ میں لے گیا تو پارٹی سربراہ کو چار سال کیلئے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیا جاتا ہے اور غیر ملکی فنڈ بھی ضبط کرلیا جاتا ہے جبکہ امریکی قانون کے تحت سیاسی جماعت کی فنڈنگ ‘منی لانڈرنگ کے ذمرے میں آتا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکہ کے غیر ملکی فنڈ نگ کے قوانین بہت سخت ہیں ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین پر امریکی قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ پاکستان میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے اقدام کے طور پر فراہم کی گئی تھی ،دانیال عزیز نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ پر پاکستان میں کوئی بھی سیاسی جماعت فعال نہیں ہوسکتی ہے ا س پر الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت پابند عائد کی جاسکتی ہے۔