مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ، کشمیر کی ریاست بھارت میں ضم نہیں ہوسکتی، مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ،دفعہ 370 کے تحت کشمیر نے اپنی خود مختاری قائم رکھی ہے، دفع 370 نہ تو منسوخ کی جاسکتی ہے اور نہ ہی اس میں کوئی ترمیم کی جاسکتی ہے،عدالتی فیصلہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:19

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے۔ کشمیر کی ریاست بھارت میں ضم نہیں ہوئی نہ ہو سکتی ہے۔ دفع 370 کے تحت کشمیر نے اپنی خود مختاری قائم رکھی ہے۔ دفع 370 نہ تو منسوخ کی جاسکتی ہے اور نہ ہی اس میں کوئی ترمیم کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کے تحت کشمیر نے اپنی خود مختاری کو قائم رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

370 کے تحت کشمیر نے اپنی خودمختاری کو قائم رکھا ہے۔ 370 دفعہ میں کوئی ترمیم نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی اس کو منسوخ کیا جاسکتا ہے بھارت میں ضم ہیں ہوئی ہے اور نہ ہی وہ بھارت کا ہصہ بن سکتی ہے کشمیر ایک خود مختار ریاست ہے۔ ہائی کورٹ نے فیصلہ چیف جسٹس حسنین مسعودی اور جسٹس راج کوتوال پر ڈویژن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہندوستان بندوق کے زور پر کشمیر میں حکومت کررہا ہے ۔ تقسیم سے پہلے بھی کشمیر بھارت کا حصہ نہیں تھا ۔ شبیر شاہ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھایا ہے اور اٹھاتے رہیں گے کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گا۔

متعلقہ عنوان :