خیبرپختونخواہ حکومت نے فیڈرل فنڈزکی رقم توانائی سیکٹرکے بجائے اسکاٹ مارکیٹ میں لگائی،دانیال عزیز،عمران خان خیبرپختونخواہ میں کرپشن کنٹرول کررہے ہیں یااسے چھپارہے ہیں ،لیگی رہنماء کی پر یس کانفرنس

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمادانیال عزیزنے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے فیڈرل فنڈزکی رقم توانائی سیکٹرکے بجائے اسکاٹ مارکیٹ میں لگائی،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خیبرپختونخواہ میں کرپشن کنٹرول کررہے ہیں یااسے چھپارہے ہیں ،کے پی کے حکومت نے تسلیم کیاہے کہ 378ملین اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹ کئے گئے مگرعمران خان کوئی ایکشن نہ لے سکے ،عمران خان نے اپنی حکومت کی کرپشن چھپانے کیلئے نندی پورکاایشواٹھایا۔

ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمادانیال عزیزاورطلال چوہدری نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے بجلی کی فراہمی پراستعمال ہونے والے ہائیڈل فنڈزکاصحیح استعمال نہیں کیا۔

(جاری ہے)

کے پی کے قدرتی وسائل سے مالامال ہے اورحکومت تین ہزارمیگاواٹ تک بجلی پیداکرسکتی ہے مگرتحریک انصاف کی حکومت نے فنڈزتوانائی سیکٹرپرلگانے کے بجائے اسٹاک مارکیٹ اوراین ایل سی فنڈزمیں لگائے ،خیبرپختونخواہ کے موجودہ بجٹ 2015-16میں حکومت نے تسلیم کیاہے کہ 378ملین روپے کی رقم اسٹاک مارکیٹ میں لگائی گئی ،اس کی ویب سائٹ پرمعلومات بھی تھی مگر17ستمبرکوکے پی کے کی حکومت نے ویب سائٹ کے ۔

۔۔۔کوتبدیل کردیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کرپشن کوکنٹرول کرنے کی بات کرتے ہیں یاخودچھپارہے ہیں یہ تودستاویزات کوتبدیل کرتے ہیں عمران خان نے میرے خلاف بیان دیاکہ ہائیڈل فنڈزپرجھوٹ بولتاہے اس لئے 1.5ارب روپے کے ہرجانے کادعویٰ کیاہے اورچیئرمین تحریک انصاف کودوہفتوں میں اس کاجواب دیناہوگا۔دانیال عزیزنے مزیدکہاکہ عمران خان نے اپنی حکومت کی کرپشن چھپانے کیلئے نندی پورکاایشواٹھایا

متعلقہ عنوان :