پی ٹی آئی قیادت کااین اے 122کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں کردار ادانہ کرنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف پارٹی سطح پر انضباتی کارروائی کا فیصلہ

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے این اے 122کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں کردار ادانہ کرنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف پارٹی کی سطح پر انضباتی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف عمل میں لائی جائے گی۔

پہلے مرحلہ میں ان اراکین اسمبلی کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان اراکین اسمبلی کی فہرست تیار کرکے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بھجوائی جاچکی ہے جس کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کے کوآرڈینٹر چوہدری سرور کو کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔