وزیراعظم نواز شریف نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن میں اختلافات کا نوٹس، آئندہ ہرقسم کی بیان بازی سے روکنے کی ہدایت ، دورہ امریکہ سے واپسی پرچوہدری شیرعلی اور راناثناء اللہ کواسلام آباد طلب کر لیا

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:39

فیصل آباد،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے فیصل آبادمیں مسلم لیگ ن میں اختلافات اور ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے دورہ امریکہ سے واپسی پروزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی کے والدچوہدری شیرعلی اورصوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ کواسلام آباد طلب کر لیا ہے جبکہ آئندہ ہرقسم کی بیان بازی سے روکنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعظم ہاوٴس کے ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ ن میں اختلافات کانوٹس لیتے ہوئے تمام معاملات اپنی نگرانی میں حل کرنے کافیصلہ کیاہے اوراس سلسلے میں وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی کے ذریعے ان کے والدچوہدری شیرعلی کوپیغام بھیجوایاگیاکہ وہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی واپسی تک کسی قسم کی بیان بازی نہ کریں ،وزیراعظم نے چوہدری شیرعلی کی پارٹی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پاکستان کے تیسرے بڑے شہرفیصل آبادمیں ناصرف مسلم لیگ کوزندہ رکھابلکہ ان کی جلاوطنی کے دوران بھی مسلسل فیصل آبادشہرسے قومی اسمبلی کی نشستیں حاصل کرنے پران کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بعض ممبران صوبائی اسمبلی اورصوبائی وزیرقانون کی طرف سے چوہدری شیرعلی کے بارے میں دیئے گئے بیانات پرناپسندیدگی کااظہارکیا۔